وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے کہاہے کہ پاکستان میں عدلیہ آزاد ہے، اداروں کے درمیان کوئی ٹکراو نہیں، آپس کی لڑائی کا فائدہ ملک کو یا غیروں کو ہو رہا ہے۔
جمہوریت ہی تمام مسائل کا حل ہے۔ وزیراعظم راجاپرویز اشرف نے بلوچستان میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان معدنی دولت سے مالا مال خطہ ہے بہت سارے ایسے عوامل آئے جس کی وجہ سے بلوچستان میں احساس محرومی پیدا ہوا ، پسماندہ علاقوں کی ترقی جمہوری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ تعلیم کا نیا منصوبہ وفاقی حکومت نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے شروع کیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اداروں میں کوئی ٹکراوٴ نہیں ہے، ہمیں آپس میں لڑائی چھوڑ کر عوام کی فلاح کی جانب توجہ دینا ہوگی۔ گوادر میں سوک سنٹر اور دیگر منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ گواددر بندرگاہ ملکی ترقی میں انتہائی اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔