کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرکے سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹر سعید کی عدم بازیابی کے خلاف ڈاکٹروں کی ہڑتال تیس ویں روز بھی جاری رہی مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
 کوئٹہ کے سول ہسپتال ، بولان میڈیکل کمپلیکس سمیت صوبے بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ماہر امراض چشم ڈاکٹر سعید احمد کے اغواء کے خلاف پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال گزشتہ تیس روز سے جاری ہے اس دوران سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز اور جنرل آپریشن تھیٹرز مکمل بند ہیں جس کے باعث دور دراز علاقوں سے آئے مریض شدید مشکلات سے دوچار ہیں مجبورا نھیں علاج معالجے کے لئے نجی ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑ رہا ہے۔ دوسری جانب پی ایم اے بلوچستان کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس آج ہو گا جس کے بعد آئندہ کا لائحہ  عمل طے کیا جائے گا،  تاہم ہڑتال احتجاج کے باوجود صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ڈاکٹر سعید کی بازیابی کے لئے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ 
 text