عمرکوٹ کے بعد موروں کی بیماری سانگھڑ کے مختلف علاقوں تک پھیلنا شروع ہوگئی۔ سانگھڑ میں چار دنوں میں پچیس سے زائد اور تین ماہ میں پچاس مور مرگئے۔
موروں میں پائی جانے والی بیماری تھر کےعلاقوں مٹھی اورعمرکوٹ سے اب ساری سندھ میں پھیل رہی ہے۔ گذشتہ چار دنوں میں سانگھڑ کے نواحی گائوں لال بخش مری میں بارہ، کانڈیرو وسان میں تین، سبیل میں دس سے ز ائد مور مر چکے ہیں جبکہ انہی علاقوں میں اب تک پچاس سے زائد مور ہلاک ہو چکے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بعض متاثرہ علاقوں میں کوئی بھی ویٹرنری ڈاکٹر نہیں ہے۔ انتظامیہ کی طرف سے کوئی بھی اقدامات نہیں اُٹھائے گئے ہیں تو مزید موروں کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔