کوئٹہ… بلوچستان میں انسداد پولیو کی سہ روزہ قومی مہم پندرہ اکتوبر سے شروع ہورہی ہے ۔
مہم کے دوران صوبے بھر میں بائیس لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ محکمہ صحت کے مطابق اس مہم کے دوران صوبے بھر میں 6095موبائل ٹیمیں 784فکسڈ ٹیمیں 73بارڈر ٹیمز 284ٹرانزٹ ٹیمز حصہ لے رہی ہے جس کی نگرانی پر 545یونین کونسل انچارج اور 1228ایریا انچارج کو معمور کیا گیا ہے۔ ضلع نصیر آباد اور جعفر آباد میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باوجود انسداد پولیو کی مہم کی جائے گی۔بلوچستان میں رواں سال اب تک صوبے سے پولیو کے تین کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایت پر سہ روزہ قومی پولیو مہم کے دوران متعددصوبائی سکیرٹریز مختلف اضلاع میں پولیو مہم کی نگرانی کریں گے اور مہم کے اختتام پر اپنی رپورٹ چیف سیکرٹری کو پیش کریں گے۔