یورپی ماہرین نے پاکستانی پولیو وائرس یورپ منتقل ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا

پاکستانی پولیو وائرس یورپ منتقل ہونے کا خدشہ پاکستانی پولیو وائرس یورپ منتقل ہونے کا خدشہ

یورپی ماہرین نے پاکستانی پولیو وائرس یورپ منتقل ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا، پاکستان پر سفری پابندیوں کے سائے منڈلانے لگے۔

جرمن یونیورسٹی کے پولیو ماہر ڈاکٹر مارٹن کا کہنا ہے کہ رواں سال چین، مصر، شام اور فلسطین میں پاکستان سے پولیووائرس منتقل ہو چکا ہے۔ خدشہ ہے کہ پاکستان اورشام سے پناہ گزینوں کےذریعے پولیو وائرس یورپ بھی آسکتا ہے۔ فن لینڈ یونیورسٹی کے پولیو ماہر ڈاکٹر سٹیفن براک مین کا کہنا ہے کہ عالمی ادارہ صحت جنیوا لیبارٹری نے شام کے 10 نئے وائرس کا تعلق پاکستان سے قرار دیا ہے۔ پاکستان کو ہر صورت پولیو وائرس کی دیگرممالک کو منتقلی روکنا ہو گی۔

install suchtv android app on google app store