لاہور:ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج کیا جائے، وزیراعلیِ پنجاب
اپ ڈیٹ:
وزیراعلیِ پنجاب شہباز شریف
وزیراعلیِ پنجاب شہباز شریف نے ڈینگی کے مریضوں کا علاج مفت کرنے کی ہدایت کی ہے انسداد ڈینگی سے متعلق اعلیِ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیِ پنجاب نے ڈینگی کے مرض کو کنٹرول کرنے میں ناکامی پر ناراضگی کا اظہار کیا،
وزیر اعلیِ نے ڈینگی کے مریضوں کا مفت علاج کرنے کی ہدایت بھی کی ۔شہباز شریف نے محرم الحرام کے دوران مجالس کے مقامات پر سپرے کرنے کی ہداہت بھی کی اور کہا کہ ڈینگی کو پھیلنے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔