چکوال میں انار کے جوس سے خون کے بجائے بیماریوں کی افزائش

چکوال میں انار کے جوس سے خون کے بجائے بیماریوں کی افزائش چکوال میں انار کے جوس سے خون کے بجائے بیماریوں کی افزائش

 انار کا جوس انسان کے جسم میں خون بناتا ہے مگر چکوال میں انار کے جوس سے خون تو نہیں البتہ بیماریاں ضرور پیدا ہو رہی ہیں،

انار کا جوس انسان کے جسم میں خون بناتا ہے اور انار کا جوس طاقت ور ہوتا ہے ۔ مگر تصویرکا دوسرا رخ کچھ اور کہہ رہا ہے ۔ گرائونڈ میں انسان اپنی صحت کو برقرار رکھنے کے لیے آتا ہے مگر گرائونڈ میں کھیلنے والے کھلاڑی وہاں پر لگائے گئے مشروبات کی ریڑھیوں سے جب مضرِ صحت مشروب پیتے ہیں وہ کئی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں ، شربت بیچنے والے کا کہنا ہے کہ جوس خالص اور صاف ہے جبکہ وہ جوس کے گلاس کو ایک بالٹی میں پڑے گندے پانی سے دھوتا اور اسی بالٹی میں پڑے گندے پانی سے اپنے ہاتھ بھی دھوتا ہے ۔ اس بارے میں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مضرِ صحت مشروب پینے سے انسان پیٹ کی کئی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتا ہے ۔ ایسے لوگ جو مضرِ صحت مشروب پلا کر سرِ عام موت بانٹ رہے ہیں ۔ کیا ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں …؟

install suchtv android app on google app store