بچوں میں شرحء اموات کے خلاف جدوجہد، ایک میزانیہ

دنیا بھر میں بچوں میں اموات کی روک تھام کے ضمن میں ہونے والی ترقی کو خوش امیدی اور مایوسی دونوں ہی طرح سے دیکھا جا سکتا ہے۔

ایک طرف تو بہت کم عمر بچوں میں اموات کے خلاف جنگ کے مثبت نتائج نظر آتے ہیں کیونکہ اقوام متحدہ کے بہبود اطفال کے ادارے یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق 1990ء میں اپنی پانچویں سالگرہ سے پہلے وفات پا جانے والے بچوں کی تعداد 12 ملین رہی تھی جبکہ گزشتہ برس یہی تعداد 6.6 ملین رہی۔ بچوں کی شرحء پیدائش کے تناسب سے موت کا شکار ہو جانے والے بچوں کی شرح میں 40 فیصد کمی ہو چکی ہے۔

اس تصویر کا دوسرا رخ مایوس کن ہے۔ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کی اموات میں کمی سے متعلق اقوام متحدہ کے ہزاریہ اہداف کی تکمیل تو دور کی بات دکھائی دیتی ہے۔ اس کے لیے مختص کردہ معیار کے مطابق 2015 ء تک بچوں میں اموات کی شرح میں دوتہائی کمی آنی چاہیے تھی۔ ان حقائق کے پیش نظر بچوں کے حقوق کے تحفظ کی تنظیم ’ سیو دا چلڈرن‘ نے بچوں کی نگہداشت کے لیے مزید اقدامات پر زور دیا ہے۔

install suchtv android app on google app store