پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ذہنی صحت کی آگاہی کا عالمی دن منایا جائیگا
اس دن کے منانے کا مقصد عوام میں شعور پیدا کرنا اور علاج کے ساتھ پرہیز کی اہمیت کو روشناس کرانا شامل ہے، اس کے علاوہ دماغی امراض سے پیدا ہونے والے مسائل سے آگاہی اور امراض سے بچا ؤ کیلئے رہنمائی بھی فراہم کرنا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تیرہ فیصد افراد ذہنی مسائل کا شکار ہیں۔ دنیا بھر میں ذہنی امراض میں مبتلا پچاس کروڑ افراد میں سے ہر سال آٹھ لاکھ افراد اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔