جسمانی صحت برقرار رکھنے کےلئے مہنگی ادویات کا استعمال مہنگا پڑسکتا ہے

Pain killer may cause migran pain Pain killer may cause migran pain

جسمانی درد سے نجات کےلئے ادویات سے چھٹکارا پائیے اور موزوں ورزش کو یقینی بنائیے، حالیہ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ درد سے نجات دینے والی ادویات درد سرکی وجہ بن سکتی ہیں،

جسمانی صحت برقرار رکھنے کے لئیے مہنگی ادویات کا استعمال اب آپ کو مہنگا بھی پڑ سکتا ہے،، ورزش اور مشقت دماغ كی كاركردگی کے لئیے بہترین دوا کی حیثیت رکھتی ہیں اور اعصابی نظام کو بہتر طریقے سے اپنے کام سرانجام دینے پر مجبور کر دیتی ہے، جسمانی درد کو زائل کرنے کے لئیے استعمال ہونے والی ادویات وقتی طور پرسکون بخش ثابت ہوتی ہیں لیکن ان کے کئی مضر اثرات بھی سامنے آتے دکھائی دئیے ہیں،

حالیہ بین الاقوامی طبی تحقیق کے مطابق درد سے نجات دینے والی ادویات کا زیادہ استعمال درد شقیقہ کا باعث ہے،،،،مائیگرین کے لئیے پین کلرز کا استعمال فائدے کی بجائے نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے اور مستقبل میں اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں،، ماہرین کا کہنا ہے کہ خود سے ادویات کا استعمال کرنا انتہائی پیچیدہ صورتحال کا سبب بنتا ہے،

دوسری طرف طبی ماہرین میگرین کے خدشات سے بھی آگاہ کر رہے ہیں،، میگرین یادداشت کی کمی اور فالج کے حملوں کی وجہ بن رہا ہے، درد شقیقہ آدھے سر کا درد یا میگرین ایک ہی بیماری کے کئی نام ہیں، جس میں شدید نوعیت کا درد محسوس ہوتا ہے، یہ درد اکثر بھنووں سے شروع ہو کر پیشانی اور پھر آدھے سر تک جاپہنچتا ہے،، اکثر اس کے اثرات گردن تک محسوس ہوتے ہیں،

تحقیق کے مطابق میگرین کی وجہ سے دماغ کی مجموعی ساخت پر سنگین اثرات مرتب ہو سکتے ہیں،،، درد کی صورت میں دماغ کے اندرونی خلیے سکڑ جاتے ہیں، جو یادداشت کی کمی اور بسا اوقات فالج جیسی بیماریوں کا موجب بنتے ہیں،، ماہرین کے مطابق آدھے سر کا یہ جانلیوا درد زیادہ تر نیند کی کمی، درد سے نجات کی ادویات کا بے تحاشہ استعمال اور ٹینشن سے ہوتا ہے،

install suchtv android app on google app store