وارفیرین کے مقابلے میں نیا ’کلاٹ پریوینٹر‘ زیادہ مؤثر

فائزر کمپنی کی تیار کردہ ’الیکوئیس‘ دوا خون کے جمنے کے عمل کو روکنے کے لیے وسیع پیمانے پر استعمال کی جانے والی وارفیرین کے مقابلے میں کم خطرناک اور زیادہ مؤثر قرار دی جا رہی ہے۔

اس سے پھیپڑوں میں بھی کلاٹنگ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔ روئٹرز کے مطابق ایک تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ ’الیکوئیس‘ دوا خون کو جمنے یا ’کلاٹ‘ ہونے کو خون رِسنے کے عمل کے بغیر روکتی ہے۔ فائزر اور برسٹل مائرز کی تیارہ کردہ یہ دوا وارفیرین، جو کہ کلاٹنگ کو روکنے کے لیے استعمال کی جانے والی سب سے معروف دوا ہے، کے مقابلے میں کم خطرناک بھی ہے۔


تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ الیکوئیس روایتی وارفیرین دوا کی طرح ہی کام کرتی ہے اور خون کو پتلا کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ خون کے جمنے کا عمل کئی بیماریوں کی وجہ بنتا ہے اور اس سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store