کراچی میں انسداد پولیو مہم کا آغاز 16 اگست سے جبکہ سندھ بھر میں 19 اگست سے کیا جا رہا ہے۔تین روزہ مہم میں سیکورٹی کیلئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جا ئیں گی۔
ای پی آئی سندھ کے پر وگرام ،میجر ڈاکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق کراچی میں رواں سال کا دوسرا پولیو کیس سامنے آنے کے بعد ہنگا می بنیادوں پر 16 اگست سے تین روز انسداد پولیو مہم شروع کی جا رہی ہے۔ مہم کے دوران کراچی کے22 لاکھ سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلا ئے جا ئینگے۔جبکہ صوبے کے دیگر شہروں میں مہم 19 اگست سے شروع کی جا ئے گی جس میں6.6 ملین سے زائد بچوں کو ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔ڈاکٹر مظہر خمیسانی کے مطابق مہم میں 22 ہزار سے زائد ٹیمیں خدمات فراہم کرئیں گی جس کی سیکورٹی کے لیئے پولیس اور رینجرز کی خدمات حاصل کی جا ئیں گی