سٹیم سیل کے اہم تجربے کا آغاز

جاپانی حکومت نے مریض کے اپنے جسم کے پیدا کردہ سٹیم سیلز کا تجرباتی مطالعہ منظور کر لیا ہے۔

سٹیم سیلز کی خصوصیت یہ ہے کہ وہ جسم کے کسی بھی حصے کے خلیوں میں ڈھل سکتے ہیں۔ وہ دماغ سے ہڈیوں تک کسی بھی عضو کی خلیوں کی شکل اختیار کر اس عضو میں موجود بیماری کو ختم کر سکتے ہیں۔ اسی باعث سٹیم سیلز کو طب کا مستقبل قرار دیا جا رہا ہے۔

 

تحقیق کاروں نے جاپان میں سٹیم سیل استعمال کر کے نابینا پن کی ایک قسم کا علاج کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ بیماری عمر کے باعث ہونے والا میکیولر ڈی جنریشن کہلاتی ہے۔ اس اقدام کو اس میدان میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

 

اس وقت دنیا میں کئی ایسے تجربات کیے جا رہے ہیں جن میں جنین یا ایمبریو سے سٹیم سیل حاصل کیے جاتے ہیں۔ لیکن اس قسم کے تجربات پر اخلاقی لحاظ سے اعتراض کیے جاتے ہیں، جب کہ دوسری طرف چوں کہ یہ خلیہ خود مریض کے اپنے جسم کے نہیں لیے جاتے اس لیے بعض اوقات مریض کا جسم انھیں مسترد کر دیتا ہے۔

install suchtv android app on google app store