نیند کی کمی بچوں کی ذہانت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے

نیند کی بے قاعدگی نیند کی بے قاعدگی

برطانیہ میں ہونیو الی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے بچے جو کم سوتے ہیں یا نیند کے اوقات پورے نہیں کرتے وہ پڑھائی میں متاثر کن کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر پاتے ۔

ابتدائی ذہنی نشوونما کا بچے کی آئندہ صحت اور خوشحالی سے گہرا تعلق ہوتا ہے، چھوٹے بچوں میں نیند کی بے قاعدگی ان کی ذہنی صلاحیتوں کو محدود کرسکتی ہے۔لندن میں ہونے والی اس تحقیق میں 7 برس کے11 ہزار 200 بچوں کے حساب، انگریزی اور آئی کیو ٹیسٹ میں حاصل کردہ نمبرز کاموازنہ کیا گیااورنتائج کو والدین کی جانب سے فراہم کردہ بچوں میں سونے کی عادت کیساتھ ملا کردیکھاگیا۔نتائج کے مطابق ایسے بچے جن کی نیند کے اوقات کارمیں3 برس کی عمر سے بے قاعدگی موجود تھی انہوں نے بہت کم نمبر حاصل کئے جبکہ انکا آئی کیو ٹیسٹ اسکور بھی کم رہا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں زیادہ نیند کی کمی کا شکار نظر آتی ہیں، یہ صورتحال ان کی زندگی بھر کی کارکردگی کو متاثر کرسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store