کراچی میں ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور فرد زندگی کی بازی ہار گیا۔جس کے بعد رواں سال ڈینگی سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔
ڈینگی سرویلینس سیل کے انچارچ ڈاکٹر شکیل ملک کے مطابق 22 سالہ زبیر کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں ڈینگی کے مرض میں مبتلا ہونے کے باعث ایک ہفتہ قبل لایا گیا تھا جو آج دم توڑ گیا۔کراچی میں رواں سال تین افراد ڈینگی کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ شہر میں اب تک 359 جبکہ اندرون سندھ میں دس افراد ڈینگی میں مبتلا ہو کر رپورٹ ہو چکے ہیں۔