ابر کرم برسنے کو تیار، مون سون کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل

محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی نوید سنا دی محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشوں کی نوید سنا دی

لوڈ شیڈنگ تو ختم نہیں ہو رہی لیکن شاید قدرت کو گرمی کے ستائے عوام پر رحم آگیا، محکمہ موسمیات نے آج سے پری مون سون بارشوں کی نوید سنا دی۔

سخت گرمی اور لوڈ شیڈنگ سے مارے عوام پر موسم کو بھی رحم آگیا، ابر برسانے والی ہوائیں بھارت سے پاکستان میں داخل ہورہی ہیں۔ محکمہ موسمیات نے آج سے پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کردی ہے، پری مون سون بارش کا پہلا سلسلہ آج شام سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی رات سے بارشوں کا باعث بننے والی ہوائیں بھارت سے پاکستان میں داخل ہوں گی۔ بدھ سے پری مون سون برکھا پنجاب کے شمال مشرقی اور بلوچستان کے جنوب مشرقی علاقوں میں برسے گی جس سے گرمی کا زور بھی ٹوٹ جائے گا۔ ابر برسنے  کا یہ سلسلہ ایک ہفتے تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

 

اسلام آباد، راول پنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن سمیت کشمیر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ میں میرپور خاص، حیدرآباد اور کراچی، جب کہ بلوچستان میں قلات، مکران اور نصیرآباد ڈویژن میں بھی بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store