برطانیہ میں کی جانے والی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سنہ 2020 میں برطانیہ میں کینسر کے عارضے میں مبتلا افراد کی تعداد مجموعی آبادی کے نصف تک پہنچ جائے گی۔
یہ رپورٹ کینسر کے مریضوں کے لیے کام کرنے والی فلاحی تنظیم ’مکمیلن کینسر سپورٹ‘ نے تیار کی ہے۔
رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ 47 فیصد آبادی کا کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کے امکانات سے نیشنل ہیلتھ سروسز پر بوجھ بڑھ جائے گا۔
سنہ 1992 میں برطانوی آبادی کے 32 فیصد افراد کینسر کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں جبکہ 2010 میں یہ شرح بڑھ کر 44 فیصد ہو گئی تھی۔