پنجاب: خسرے سے مزید 12 بچے جاں بحق، تعداد 129 ہو گئی

پنجاب بھر میں خسرے کی وبا کو قابو میں نہیں کیا جاسکا پنجاب بھر میں خسرے کی وبا کو قابو میں نہیں کیا جاسکا

پنجاب بھر میں خسرے کی وبا کو قابو میں نہیں کیا جاسکا، حکومتی احتیاطی تدابیر، علاج اور اقدامات کے باجود مزید بارہ بچے جاں بحق ہوگئے، ہلاکتوں کی تعداد ایک سو انتیس ہو گئی۔

پنجاب میں خسرے کا موذی مرض تمام اقدامات کے باوجود پھیل رہا ہے۔ آج بھی لاہور کے مختلف اسپتالوں میں مزید بارہ بچے اس موذی مرض کی نظر ہو گئے۔ تین بچے میو اسپتال، ایک چلڈرن جبکہ ایک بچہ جناح اسپتال میں جاں بحق ہوا۔

 

پنجاب میں اب تک ایک سو بیس بچے اس موذی مرض کی نذر ہو چکے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق اس وقت پنجاب میں 14156 بچے اس موذی مرض میں مبتلا ہیں۔ لاہور میں مریضوں کی تعداد 4466 ہے۔ میو اسپتال میں اب تک 53 بچے جاں بحق ہو ئے ہیں۔

 

چلڈرن اسپتال میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 54 جبکہ جناح میں 7 بچے اس مرض سے جاں بحق ہوئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store