بچوں کو ساتھ سلانے سے ’موت کا خطرہ پانچ گنا زیادہ‘

بہت سی مائیں اب بھی بچوں کو ساتھ سلانا پسند کرتی ہیں بہت سی مائیں اب بھی بچوں کو ساتھ سلانا پسند کرتی ہیں

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ نومولود بچوں کو ساتھ سلانے سے ان کی موت کے خطرے میں پانچ گنا اضافہ ہو جاتا ہے۔

اگر والدین تمباکو، شراب اور منشیات سے پرہیز کریں تب بھی یہ خطرہ برقرار رہتا ہے۔

 

طبی جریدے بی ایم جے میں شائع ہونے والی تحقیق میں پنگھوڑے میں ہونے والی 1500 ہلاکتوں کا تقابل 4500 والدین پر مشتمل کنٹرول گروپ سے کیا گیا۔

اس وقت برطانیہ میں والدین کی مرضی پر منحصر ہے کہ بچہ کہاں سوئے، لیکن ہدایات میں کہا گیا ہے کہ بہتر یہی ہے کہ بچہ اسی کمرے میں پنگھوڑے میں سوئے۔

install suchtv android app on google app store