کچھ عرصے سے ایک ایسے نئے خوفناک وائرس کے بارے میں خبریں گردش میں ہیں، جو لاکھوں لوگوں کو مارنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔
تاہم آسٹریلیا کے ایک نوبل انعام یافتہ سائنسدان کے مطابق ایسی خبروں سے زیادہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔
پیٹر ڈوہرٹی نے 1996ء میں اپنے کام کے حوالے سے نوبل انعام حاصل کیا تھا۔ 21 مئی بروز منگل اس سائنسدان نے کہا، زیادہ سے زیادہ یہ ایک ایسے نئے وائرس کا خطرہ ہے، جو ایک سے دوسرے انسان میں منتقل ہونے کی زیادہ صلاحیت رکھتا ہو گا اور زیادہ ہلاکت خیز ہو گا۔
آسٹریلین سائنسدان کے مطابق اس طرح کی صورتحال 1918ء میں پیدا ہوئی تھی، جب ایک انفلوئنزا وائرس کے باعث اندازاً 50 ملین سے زائد لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔ یہ تعداد پہلی عالمی جنگ میں ہلاک ہونے والے افراد سے دگنی تھی۔