وٹامن ڈی دمے کے لیے موثر

سورج کی روشنی دمے کی مریضوں کے لیے مفید ہے سورج کی روشنی دمے کی مریضوں کے لیے مفید ہے

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ سورج کی روشنی میں زیادہ وقت گزارنے سے دمے کے مریضوں کی بیماری پر مثبت فرق پڑ سکتا ہے۔

لندن کے کنگز کالج کے تحقیق کاروں نے کہا کہ سورج کی روشنی میں بننے والے وٹامن ڈی کی جسم میں کم مقدار سے دمے کی علامات بدتر ہو جاتی ہیں۔

 

تازہ ترین تحقیق سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس وٹامن سے مدافعتی نظام کے ضرورت سے زیادہ فعال حصے کو قابو میں لے آتا ہے۔

 

تاہم ابھی دمے کے مریضوں پر وٹامن ڈی کے تجربات نہیں کیے گئے۔ دمے کے مریضوں کی سانس کی نالیاں سوج کر پتلی ہو جاتی ہیں جن سے انھیں سانس لینے میں دقت ہوتی ہے۔ دمے کے اکثر مریضوں کا علاج سٹیروئڈ ادویات سے کیا جاتا ہے تاہم وہ سب مریضوں کے لیے کارگر نہیں ہوتیں۔

install suchtv android app on google app store