خسرے کی وبا پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا، لاہور میں خسرے سے مزید دو بچے جاں بحق ہو گئے۔
چلڈرن اسپتال لاہور میں وہاڑی کے رہائشی تین ماہ کا طلحہ اور مانگا منڈی کا ڈیڑھ سالہ سیف خسرے کے باعث جاں بحق ہوگئے جبکہ شہر کے مختلف اسپتالوں میں خسرے سے متاثرہ درجنوں بچے زیر علاج ہیں۔ تین ماہ کے بچے کی وفات کے بعد محکمہ صحت کی خسرے سے بچائو کی خصوصی مہم پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ خصوصی مہم میں چھ ماہ سے دس سال تک کےبچوں کو خسرے سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے ہیں اور معمول میں خسرے سے بچاو کا پہلا ٹیکہ نو ماہ اور دوسرا ٹیکہ پندرہ ماہ کی عمر میں لگتا ہے،، پنجاب میں خسرے سے ہلاکتوں کی تعداد چھہتر ہوگئی ہے