ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ آپ خواہ ایک شیریں سافٹ ڈرنک پیئیں یا اس سے زیادہ اس کا تعلق آپ کی بعد کی زندگی سے ہے کیونکہ اس سے ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یورپی سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایک مہینے میں ایک کین یا بوتل یا اس سے کم کے مقابلے روزانہ ایک کین یا بوتل سافٹ ڈرنک پینے سے 20 فیصد تک ذیابیطس کے ہونے کا خطرہ بڑ ھ جاتا ہے۔
عالمی جریدے ’ڈائیبی ٹالوجیا‘ میں شائع یہ رپورٹ اس سے قبل کیے گئے امریکی مطالعے کی عکاسی کرتی ہے۔
یہ تازہ تحقیق برطانیہ، جرمنی، ڈنمارک، اٹلی، سپین، سوئیڈن، فرانس اور نیدرلینڈز کے سائنس دانوں نے کی ہے۔