لاہور: آج خسرہ سے مزید 2 بچے انتقال کر گئے

لاہور خسرہ سے متاثر زیر علاج بچے لاہور خسرہ سے متاثر زیر علاج بچے

میواسپتال لاہور میں آج خسرہ سے مزید 2 بچے انتقال کر گئے۔

اسپتال ذرائع نے دو بچوں کے انتقال کی تصدیق کرتے ہو ئے کہا ہے کہ خسرہ سے متاثر 56 بچے لاہور کے مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

 

گزشتہ روزبھی لاہور میں خسرہ کی وباء سے متاثر 2 بچے انتقال کر گئے تھے جو لاہور میں واقع چلڈرن اسپتال میں زیر علاج تھے۔

 

لاہور شہر میں دو روز کے اندر جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store