محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اسلا م آباد، پنجاب سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے آٗئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، زیریں خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت میں چند مقامات پر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جبکہ بلوچستان اور کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
آئندہ چوبیس گھنٹو ں کے دوران بلوچستان میں اکثر مقامات پر جبکہ کراچی سمیت سندھ اور جنوبی پنجاب میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران مکران قلات ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ صوبہ سند ھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز اسلام آباد پنجاب، خیبر پختونخواہ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔