لیموں کے استعمال سے جسم پر ہونے والے حیران کن اثرات کیا ہیں، جانتے

لیموں کے استعمال سے جسم پر ہونے والے حیران کن اثرات کیا ہیں، جانتے فائل فوٹو لیموں کے استعمال سے جسم پر ہونے والے حیران کن اثرات کیا ہیں، جانتے

لیموں کا استعمال پاکستان میں عام کیا جاتا ہے۔ مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ پھل (جی ہاں تکنیکی طور پر یہ پھل ہے سبزی نہیں) میں ایسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے بہت زیادہ مفید ثابت ہوسکتے ہیں۔ ترش لیموں میں وٹامن سی، فائبر اور دیگر متعدد نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں۔

یہ اجزا صحت کو مختلف فوائد پہنچاتے ہیں جیسے زخم بھرنے کا عمل تیز ہو جاتا ہے یا دل کی صحت بہتر ہوتی ہے۔ اس کے چند فوائد درج ذیل ہیں۔

دل کی صحت کے لیے مفید

لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے اور ایک لیموں میں اوسطاً 53 ملی گرام وٹامن سی ہوتا ہے جو کہ روزانہ درکار مقدار کے 60 فیصد حصے کے برابر ہے۔ تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا ہے کہ وٹامن سی سے بھرپور پھلوں اور سبزیوں کے استعمال سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔ مگر صرف وٹامن سی ہی نہیں بلکہ لیموں میں موجود فائبر نامی جز بھی امراض قلب سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

جسمانی وزن کو کنٹرول میں رکھنا ممکن

لیموں کو جسمانی وزن میں کمی کے لیے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔ ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس میں موجود فائبر کی ایک قسم pectin پیٹ بھرنے کا احساس بڑھانے میں مدد فراہم کرتا ہے اور کم کھانے پر مجبور کرتا ہے۔ ایسا بھی مانا جاتا ہے کہ گرم پانی میں لیموں کے عرق کو ملاکر پینے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔ مگر اس حوالے سے کوئی طبی تحقیق نہیں ہوئی۔

گردوں کی پتھری کی روک تھام

گردوں کی پتھری بہت تکلیف دہ عارضہ ہوتا ہے اور کافی عام بھی ہوتا ہے۔ روزانہ کچھ مقدار میں لیموں کے عرق کے استعمال سے گردوں کی پتھری سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

خون کی کمی سے نجات

جسم میں آئرن کی کمی سے خون کی کمی کا مسئلہ بہت عام ہوتا ہے۔ لیموں میں آئرن کچھ مقدار میں موجود ہوتا ہے مگر اس سے ہٹ کر یہ نباتاتی غذاؤں میں موجود آئرن کو جسم میں جذب ہونے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ہمارا جسم گوشت، چکن اور مچھلی میں موجود آئرن تو آسانی سے جذب کرلیتا ہے مگر پھلوں یا دیگر نباتاتی غذاؤں میں موجود آئرن کو آسانی سے جذب نہیں کرتا۔ مگر وٹامن سی اور Citric acid سے جذب ہونے کا یہ عمل بہتر ہو جاتا ہے۔

کینسر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے

پھلوں اور سبزیوں سے بھرپور غذاؤں کا استعمال کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔ کچھ تحقیقی رپورٹس میں دریافت کیا گیا کہ ترش پھلوں کے استعمال سے پھیپھڑوں کے کینسر کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔اس کے علاوہ لیموں میں موجود کچھ نباتاتی مرکبات بھی کینسر کش قرار دیے جاتے ہیں۔

نظام ہاضمہ بہتر ہوتا ہے

لیموں میں سادہ قدرتی شکر اور حل ہونے والے فائبر کی شکل میں کاربوہائیڈریٹس کی مقدار 10 فیصد ہوتی ہے۔ لیموں میں فائبر کی قسم pectin ہوتی ہے جس سے صحت کو مختلف فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ فائبر کی اس قسم سے معدے کی صحت بہتر ہوتی ہے جبکہ نشاستہ یا شکر کے ہضم ہونے کا عمل سست ہو جاتا ہے، جس سے بلڈ شوگر کی سطح میں کمی آتی ہے۔

install suchtv android app on google app store