حاملہ خواتین کے لیے ٹائلی نال دوا فوری بند کرنے کی ہدایت

ڈاکٹرز کا انتباہ حاملہ خواتین اپنی صحت کے لیے ٹائلی نال استعمال فوراً روکیں فائل فوٹو ڈاکٹرز کا انتباہ حاملہ خواتین اپنی صحت کے لیے ٹائلی نال استعمال فوراً روکیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حاملہ خواتین کے لیے ٹائلی نال دوا کو غیر صحت بخش قرار دے د یا۔

ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن ڈاکٹروں کو مشورہ دے گی کہ حاملہ عورتوں کو ٹائلی نال دوائی دینے سے گریز کریں کیونکہ اس سے نومولود کے آٹزم کا شکار ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹائلی نال اچھی دوائی نہیں ، اس لیے ایف ڈی اے سختی سے ہدایت کرے گی کہ اگرطبی ضرورت نہ ہو تو حاملہ خواتین اس کے استعمال کو محدود کریں۔

دوسری جانب امریکا کے وزیر صحت رابرٹ کینیڈی نے کہا کہ آگاہی کی خاطر اس دوائی پر سیفٹی لیبل بھی لگایا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹائلی نال دوائی کو ایسیٹا مائنوفین بھی کہا جاتا ہے ، یہ دوائی عام طور پر بخار اور درد کے علاج کے طورپر لی جاتی ہے ۔

ٹائلی نال نامی دوائی پاکستان میں مختلف نام سے دستیاب ہے، عام میڈیکل اسٹورز پر بغیر ڈاکٹر کے نسخے کے بھی یہ دوائی بڑی مقدار میں حاصل کی جاسکتی ہے۔

install suchtv android app on google app store