پاکستان بھر سے جولائی میں جمع کیے گئے مزید 10 ماحولیاتی نمونوں کے نتائج جاری کر دیے گئے ہیں۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق دیامر، جنوبی وزیرستان، لاہور اور راولپنڈی کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
لیبارٹری رپورٹ کے مطابق ان نمونوں میں پولیو وائرس ٹائپ ون پایا گیا ہے، جو پولیو کی سب سے خطرناک قسم ہے۔
مزید برآں، نے بتایا کہ ملک بھر میں قومی انسداد پولیو مہم یکم سے 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔
اس دوران پانچ سال سے کم عمر تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔ مہم چاروں صوبوں اور تمام ریجنز کے 99 اضلاع میں منعقد کی جائے گی۔
این ای او سی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ والدین بچوں کو لازمی پولیو کے قطرے پلوائیں۔