سندھ حکومت نے 9 سے 14 سال کی بچیوں کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین بلا معاوضہ فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔
کراچی میں منعقدہ ایک سیمینار میں ماہرین صحت نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 5 ہزار سے زائد خواتین میں سروائیکل کینسر کی تشخیص ہوتی ہے، جن میں سے تقریباً 3 ہزار زندگی کی بازی ہار جاتی ہیں۔
سندھ کے مختلف اضلاع میں 4 ہزار سے زائد خواتین اور بچیوں پر کی گئی تحقیق کے نتائج کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ 9 سے 14 سال کی بچیوں کو ایچ پی وی ویکسین مفت فراہم کی جائے۔
یہ ویکسین اسکولوں اور دیگر نامزد مراکز پر مہیا کی جائے گی، اور اس اقدام کے ساتھ سندھ پاکستان کا پہلا صوبہ ہوگا جو یہ مہم شروع کرے گا۔