گردوں کے امراض اور دانتوں کے گرنے کے درمیان کیا تعلق ہے؟ جانیے

  • اپ ڈیٹ:
گردوں کے دائمی امراض اور دانتوں کے گرنے کے درمیان تعلق ہو سکتا ہے فائل فوٹو گردوں کے دائمی امراض اور دانتوں کے گرنے کے درمیان تعلق ہو سکتا ہے

طبی ویب سائٹ پر شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، جن افراد کے دانت کم ہیں، خاص طور پر ایسے افراد جن کے دانت 20 سے کم ہیں، ان میں گردوں کے دائمی امراض (سی کے ڈی) ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

یہ تحقیق جنوبی کوریا کی چونام نیشنل یونیورسٹی کے ماہرین نے کی، جس میں 40 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کا ڈیٹا استعمال کیا گیا۔

ماہرین نے مشاہدہ کیا کہ جن لوگوں کے منہ میں 20 سے کم دانت تھے، ان میں گردوں کی بیماری کی شرح نمایاں طور پر زیادہ تھی۔

انہوں نے عمر، جنس، تعلیم، آمدنی، تمباکو نوشی، شراب نوشی، جسمانی وزن، بلڈ پریشر، ذیابیطس، دل کے امراض اور دانتوں کی صفائی جیسی کئی دیگر وجوہات کو بھی مدِنظر رکھا، لیکن پھر بھی دانتوں کی کمی اور گردوں کی بیماری کے درمیان تعلق واضح رہا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گردوں کے مریضوں کی صحت بہتر بنانے کے لیے ایسے منصوبے بنانا ضروری ہیں جن میں منہ اور دانتوں کی صفائی اور دیکھ بھال کو بھی شامل کیا جائے۔

مزید یہ کہ مستقبل میں بڑے پیمانے پر ایسی تحقیق کی ضرورت ہے جو اس تعلق کو مزید واضح کر سکے۔

install suchtv android app on google app store