عالمی ادارہ صحت نے ملک بھر کے انیس اضلاع میں پولیو مہم کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے تین اضلاع کراچی، دادو اورقمبر، خیبر پختوانخواہ کے دو اضلاع شانگلہ اور کرک، پنجاب کے دو اضلاع لاہور اورراجن پور میں پو لیو مہم غیر موثر رہی۔ بلوچستان کے تین اضلاع کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ جبکہ فاٹا کی تین ایجنسیوں مہمند، جمردو اور لنڈی کوتل، مظفر آباد، پونچھ، گلگت اور دیا میر میں بھی پولیو مہم کو ناقص قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان اضلاع میں پولیو مہم کی کوریج پچانوے فیصد سے کم رہی۔