ہیریسن فورڈ اور بین کنگزلے کی نئی سائنس فکشن فلم اینڈرز گیم کا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کی میگا بجٹ سائنس فکشن فلم اینڈرز گیم کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا، فلم میں ہیریسن فورڈ اور سر بین کنگزلے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

ہالی ووڈ کی یہ نئی پیشکش 1980 ء کی دہائی کے بیسٹ سیلر ناول سے ماخوز ہے، امریکی مصنف orson scott card کی ملیٹری سائنس فکشن کتاب پر مبنی اینڈرز گیم کو فلم کی صورت میں بڑی اسکرین کیلئے ہدایتکار گیون ہڈ نے تخلیق کیا ہے۔

 

ہالی ووڈ لیجنڈز ہیریسن فورڈ اور سر بین کنگزلے کا فلم میں اہم کردار ہے۔ فلم کی کہانی خلائی مخلوق کے دنیا پر حملوں سے بچنے کیلئے ایڈوانس ملٹری اسکول میں ایک ذہین بچے کی تربیت اور اسے دیئے جانے والے مشن کے گرد گھومتی ہے، 110 ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کردہ ہالی ووڈ کی میگا بجٹ سائنس فکشن کا یہ پہلا مکمل ٹریلر ہے، Enders Game یکم نومبر کو ریلیز کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store