وینس فیسٹول،تھری ڈی تھرلر کی نمائش28 اگست کو ہو گی

ہالی ووڈ سٹارز جارج کلونی ہالی ووڈ سٹارز جارج کلونی

ہالی ووڈ سٹارز جارج کلونی اور سینڈرا بولوک کی فلم گریویٹی سے اگلے ماہ ستّرویں وینس فلم فیسٹول کا آغاز ہو گا۔

منتظمین کے مطابق کلونی اور بولوک کی تھری ڈی تھرلر اٹھائیس اگست کو دکھائی جائے گی، فلم میں کلونی اور بولوک نے خلا بازوں کا کردار ادا کیا ہے جن کی خلائی شٹل ایک حادثے کے بعد اپنے راستے سے ہٹ جاتی ہے۔مشہور اٹالین فلم ڈائریکٹر برنارڈو برٹ لوچی جیوری کے سربراہ ہوں گے، سات ستمبر تک جاری رہنے والے وینس فیسٹول میں حصہ لینے والی فلموں کا فیصلہ اس ماہ کے آخر میں کیا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store