خواجہ پرویز سن 1932 میں متحدہ ہندوستان کے شہر امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔
خواجہ پرویز سن 1932 میں متحدہ ہندوستان کے شہر امرتسر کے ایک کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام خواجہ غلام محی الدین تھا اور وہ پرویز تخلص کیا کرتے تھے۔ پھر یہی تخلص ان کی پہچان بن گیا اور یوں وہ فلمی دنیا میں خواجہ پرویز کے نام سے مشہور ہوئے۔
تقسیم ہند کے بعد وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ پاکستان آگئے اور لاہور کو اپنا مسکن بنایا۔ ان دنوں لاہور فلمی صنعت کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا۔ نوجوان خواجہ پرویز 1950 کی دہائی میں گیت نگاری سے وابستہ ہوگئے مگر ان کو فلمی شاعر کے طور پر حقیقی پہچان ان کے 1964ء میں لکھے گئے نغمے ”تم ہی ہو محبوب میرے، میں کیوں نہ تمہیں پیار کروں“ سے ملی۔