اردو میں ناول کے ذریعے فلسفے کی تاریخ

’سوفیز ورلڈ‘ 1991 میں لکھا گیا۔ یہ ناول ناوروے کی رہنے والی ایک نو عمر لڑکی سوفی آموڈسین کے گرد گھومتا ہے اور اسی لیے اس کا نام سوفیز ورلڈ رکھا گیا ہے۔ اس کا دوسرا کردار البرٹو ناکس ہے جو فلسفیانہ سوچ رکھنے والا ایک ادھیڑ عمر ہے اور جو سوفی کو فلسفے کی تاریخ اور سوچ سے متعارف کراتا ہے۔

’سوفی کی دنیا‘ سب سے پہلے نارویجن زبان میں شائع ہوا۔ اور شائع ہوتے ہیں ناورے میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب بن گیا۔ بعد میں یہ ناول 53 زبانوں میں ترجمہ ہوا۔ انگریزی میں اس کا ترجمہ 1995 میں ہوا اور اب تک یہ ناول تیس ملین یعنی تین کروڑ سے زائد سے فروخت ہو چکا ہے۔

 

نارویجن زبان اور ناروے میں لکھے جانے والے ناولوں میں جوسٹین گارڈر کا یہ ناول ناروے سے باہر سب سے زیادہ تجارتی کامیابی حاصل کرنے والا ناول ہے۔

 

اب اس ناول پر فلم بھی بن چکی ہے اور ایک کمپیوٹر گیم بھی بنایا جا چکا ہے۔

 

ناول کی کہانی کے مطابق یہ 1990 کا زمانہ ہے۔ 14 سالہ Sophie Amundsen جس کے لیے اردو ترجمے میں زیادہ تر سوفی آموڈسین اختیار کیا گیا، اپنی والدہ، نارنجی بلی شیریکان، تین سنہری مچھلیوں، دو آسٹرین طوطوں اور ایک سبز کچھوے کے ساتھ رہتی ہے۔ اس کے والد ایک آئل ٹینکر کے کپتان ہیں اور زیادہ تر گھر سے دور ہی رہتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store