ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ کمرے کی شکل آواز کی بازگشت سے معلوم کی جا سکتی ہے۔
جیسے چمگادڑیں آواز کی بازگشت سے راستہ معلوم کرتی ہیں، ایسے ہی سائنس دان آوازوں کو کمپیوٹر میں ڈال کر ان کی مدد سے کمرے کی شکل معلوم کر سکتے ہیں۔
سائنس دانوں کی ٹیم نے چار مائیکروفون استعمال کر کے کمرے کی دیواروں سے آنے والی بازگشت کی مدد سے کمرے کی مکمل تھری ڈی تصویر بنا لی۔
سائنسی جریدے پی این اے ایس میں شائع ہونے والی اس تحقیق میں سائنس دانوں نے کہا ہے کہ اس ٹیکنالوجی سے جرائم حل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔