ہالی ووڈ فلم '' مین آف اسٹیل '' کا پہلے ہی ہفتے رکارڈ توڑ بزنس

امریکی باکس آفس پرسْپر ہیرو کی فلم مین آف اسٹیل نے پہلے ہی ہفتے رکارڈ توڑ بزنس کر لیا۔

سْپرمین آج بھی امریکیوں کاسب سے بڑا اور پسندیدہ ہیرو ہے۔ سات سال بعد سْپرمین سیریز کی نئی فلم مین آف اسٹیل سنیما گھروں کی زینت بنتے ہی باکس آفس پرچھاگئی۔ مین آف اسٹیل نیویک اینڈ پر گیارہ کروڑ اکتیس لاکھ ڈالر کا رکارڑ توڑ بزنس کر لیا۔

 

یہ فلم سب سے پہلے 13 جون کو جکارتا، انڈونیشیا اور سنگاپور میں ریلیز ہوئی، جبکہ پاکستان میں جیو فلمز کے بینر تلے فلم اکیس جون سے ملک بھر کے سینما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم دس از دی اینڈ نے دو کروڑ پانچ لاکھ ڈالر کمائے اور دوسرے نمبر پر رہی جبکہ کامیڈی فلم ناوٴ یوسی می ایک کروڑتین لاکھ ڈالر کابزنس کرکے تیسرے نمبر پر رہی۔

install suchtv android app on google app store