سوات میں موسیقی کی واپسی

کسی بھی ملک کی ثقافت کے فروغ میں وہاں کے فنکاروں کا بہت بڑا کردار ہوتا ہے۔

طالبان کے دور میں خوف کے باعث اپنے فن کو خیر باد کہنے والے سوات کے فنکاروں، گلوگاروں اور رقاصاؤں کا کہنا ہے کہ علاقے میں دوبارہ امن قائم ہو جانے سے وہ اپنے پیشے سے منسلک ہوئے ہیں جس پر انہیں خو شی ہے۔

 

ان کے مطابق یہ فن ان کے آباؤ اجداد کا ورثہ ہے اور اپنے فن کے ذریعے وہ لوگوں میں خوشیاں بانٹتے ہوئے دنیا کو امن کا پیغام دے رہے ہیں۔

 

گلو کاروں اور فنکاروں کے لحاظ سے سوات انتہائی زرخیز زمین ثابت ہو رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ خیبر پختو نخواہ کے تقریباً نصف گلو کاروں اور اداکاروں کا تعلق سوات سے ہے۔

install suchtv android app on google app store