آرنلڈ شوارزنیگر ٹرمینیٹر سیریز کی پانچویں فلم میں جلوہ گر ہونگے

ٹرمینیٹر سیریز ٹرمینیٹر سیریز

ہالی ووڈ ایکشن ہیرو آرنلڈ شوارزنیگر کا کہنا ہے وہ ٹرمینیٹر Terminator سیریز کی پانچویں فلم میں جلوہ گر ہوں گے۔

پینسٹھ سالہ آرنلڈ نے کہا کہ فلم کی شوٹنگ اگلے برس جنوری میں شروع ہو گی۔ کیلیفورنیا کے سابق گورنر آرنلڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام میں لکھا ہے کہ انہیں اس بات پر انتہائی خوشی ہے کہ انہیں ٹرمینٹر کی اگلی فلم کے لئے چنا گیا ہے۔ آرنلڈ نے انیس سو چوراسی سے دو ہزار تین کے درمیان ٹرمینیٹر سیریز کی تین فلموں میں سائی بورگ قاتل کا کردار اداکیا تھا لیکن چوتھی فلم میں انہیں کاسٹ نہیں کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store