دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے بسلٹ ڈائمنڈ لیگ کے دو سو میٹر ریس ایونٹ میں سب کو پیچھے چھوڑ کر فتح اپنے نام کرلی۔
ناروے کے دارلحکومت اوسلو میں بسلٹ ڈائمنڈ لیگ کے مقابلے جاری ہیں،، مقابلوں میں دوسو میٹر ریس میں عالمی نمبر ایک یوسین بولٹ نے مقررہ فاصلہ انتیس اعشاریہ تین دو سکینڈ سے طے کیا۔
دوسرے نمبر پر رہنے والے جمیکن اتھلیٹ یوھان بلیک نے اپنا مقرر فاصلہ انیس اعشاریہ چار چار میں مکمل کیا۔ تیسرے نمبر پر بھی جمکین اتھلیٹ وارن وئئر رہے جنہوں نے اپنا مقررہ فاصلہ انیس اعشاریہ آٹھ چار سکینڈ سے مکمل کیا۔