چین میں دو ہزار سالہ قدیمی ڈریگن بوٹ کے رنگا رنگ میلے کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔
یہ میلہ قدیم چینی ریاست کے قومی ہیرو یوآن کی موت کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ جس نےاپنی قوم کوبچانے کے لیے دریا میں خود کشی کر لی تھی. مقامی لوگوں کے عقیدے کے مطابق جب وہ اپنے مسیحا کو بچانے نکلے تو یوآن کو مچھلی نے نگل لیا تھا ،،چینی باشندے اسی یاد میں خاص رسم کا اہتمام کرتے ہوئے بانس کی پتیوں میں چاول لپیٹ کر دریا میں پھینکتے ہیں۔رنگا رنگ ڈریگن بوٹ چینی ثقافت کا سب سے اہم اور بڑا فسٹیول تصور کیا جاتا ہے۔