سوات میں پہلی آرٹ کی نمائش

مقامی آرٹسٹ ناصر شین کا ایک فن پارہ مقامی آرٹسٹ ناصر شین کا ایک فن پارہ

خیبر پختو نخوا کے ضلع سوات کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رنگونہ کے نام سے ہنر کدہ کے زیرِ اہتمام سیدو شریف کے سرینہ ہوٹل میں ایک بڑی نمائش کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح کور کمانڈر پشاور کی اہلیہ مسز خالد ربانی نے کیا۔

ایک ہفتے تک جاری رہنے والی اس نمائش میں سوات کے چار مقامی اور راولپنڈی کے ایک آرٹسٹ کے فن پارے نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں۔ ان فن پاروں میں لینڈ سکیپ، خطاطی اور لکڑی پر کیے جانے والے کام کے نمونے شامل ہیں۔

 

سوات کے معروف مقامی آرٹسٹ ناصر شین نے اس نمائش میں لکڑی کے فن پاروں کے ذریعے پشتون کلچر دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پختون مہذب اور پرامن قوم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنی مہمان نوازی کے وجہ سے دنیا میں مشہور ہیں اور اپنے اس فن پاروں کے ذریعے انھوں نے یہی دکھانے کی کوشش کی ہے۔

 

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ بشریٰ ذیشان نے بی بی سی کو بتایا کہ انھوں نے اسلامی خطاطی پر کام کیا ہے اس کے مطابق اس نے اپنے فن پاروں میں اللہ کا پیغام لوگوں تک پہنچانے کی کوشش کی ہے۔

install suchtv android app on google app store