وینس آرٹ فیسٹیول شروع

قدیمی جمالیاتی نمائش قدیمی جمالیاتی نمائش

اٹلی کے رومان پرور شہر وینس میں جمالیاتی فنون کا انتہائی معتبر فیسٹیول ’وینس بیانالے‘ یکم جون بروز ہفتے سے شروع ہو گیا ہے۔

24 نومبر تک جاری رہنے والے اس آرٹ میلے میں 80 سے زائد ملکوں کے پیویلین قائم کیے گئے ہیں۔

 

براعظم یورپ میں پانی کی گزرگاہوں والے شہر میں ہفتے سے شروع ہونے والا وینس بیانالے (Venice Biennale) ترتیب کے اعتبار سے 55 واں ایڈیشن ہے۔ اس میں 88 ملکوں کے پیویلین سجائے گئے ہیں۔ وینس آرٹ میلے کا میزبان علاقہ سرسبز و شاداب اور باغات سے مزین گیارڈینی (Giardini) ہے۔

 

اس میلے کے تمام پیویلین صرف ایک جگہ پر نہیں ہیں بلکہ یہ سارے شہر میں بکھرے ہوئے ہیں۔ یکم جون سے شروع ہونے والی قدیمی جمالیاتی نمائش رواں برس 24 نومبر تک جاری رہے گی۔

install suchtv android app on google app store