دنیا زاد 37: ایک اور یادگار اشاعت

پروین رحمان نے پسماندگی کا شکار طبقوں کے حقوق کے لیے کام کیا پروین رحمان نے پسماندگی کا شکار طبقوں کے حقوق کے لیے کام کیا

کتابی سلسلہ دنیا زاد کی ہر اشاعت کو ایک نیا نام بھی دیا جاتا ہے، اس اشاعت کا نام ’پھول کتاب‘ ہے اور اسے پروین رحمان کے نام کیا گیا۔

پروین رحمان نے پسماندگی کا شکار طبقوں کے حقوق کے لیے کام کرنے کا انتخاب کیا اور اتنی ہمت، حوصلے اور دلیری سے کام کیا کہ ان کا وجود ہی مفاد پرستوں کو خطرہ محسوس ہونے لگا اور انھوں نے اس خطرے سے بچنے کے لیے ان کی جان لے لی۔

 

اب تک ان کے قاتلوں کا کوئی سراغ نہیں ملا، کہاں سے ملے گا؟ اس شہر اور اس ملک میں جہاں قانون نافذ کرنے والوں کے ہاتھوں ایک نوجوان کوگولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے سب نے دیکھا اور سارا معاملہ ہفتے بھر بعد غائب ہو گیا، پروین رحمان کو بھی مصلحت کوشی میں دبا دیا جائے گا یا شاید دبایا جا چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store