کن فلمی ميلہ: بہترين فلم کے انتخاب کا مشکل مرحلہ

فرانس میں قريب دو ہفتوں سے جاری مشہور زمانہ کن فلم فيسٹیول ميں اب تک بيس فلموں کی نمائش کی جا چکی ہے ليکن ميلے کی بہترين يا گولڈن پام کے اعلیٰ ترین اعزاز کی حقدار سمجھی جا سکنے والی فلم کی تلاش تاحال جاری ہے۔

کن فلم فيسٹیول ميں آج کا دن بہت اہم ہے۔ آج اتوار کی شب ہونے والی ايک تقريب ميں بہترين قرار دی جانے والی فلم کے ڈائريکٹر کو ميلے کے اعلی ترين اعزاز يعنی Palme d'Or يا گولڈن پام سے نوازا جائے گا۔ اگرچہ چند فلموں کو بڑے مضبوط امیدوار قرار دیا جا رہا ہے، تاہم ان ميں سے بھی کسی کے بارے ميں حتمی طور پر يہ نہيں کہا جا سکتا کہ يہی فلم گولڈن پام ايوارڈ کے ليے ’ہاٹ فيورٹ‘ ہے۔

 

اس بین الاقوامی فلمی میلے میں اعلیٰ ترين اعزاز جيت سکنے کے حوالے سے جو فلمیں زیادہ نمایاں ہيں، ان ميں کوئن برادرز کی Inside Llewyn Davis، پاؤلو سورونٹينو کی The Great Beauty، اصغر فرہادی کی The Past، جيمز گرے کی The Immigrant اور ہم جنس پرستی کے موضوع پر بنائی گئی فلم Blue is the Warmest Color شامل ہيں۔

install suchtv android app on google app store