معروف اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے 8 سال بیت گئے

معروف اداکار رنگیلا معروف اداکار رنگیلا

معروف اداکار رنگیلا کو مداحوں سے بچھڑے آٹھ سال بیت گئے تاہم ان کا فن آج بھی زندہ ہے۔

محمد سعید خان عرف رنگیلا یکم جنوری انیس سو سینتیس کو افغانستان میں پیدا ہوئے۔ ذریعہ معاش کی خاطر انہوں نے مصوری سیکھی اور ایک پینٹر کی حیثیت سے پہلے پشاور اور پھر لاہور کا رخ کیا اور فلمی سائن بورڈ تیار کرنے لگے۔ اس شوق نے جب جنون کی کیفیت اختیار کی تو رنگیلا نےپنجابی فلم "جٹی" سے اداکاری کا آغاز کیا جو راتوں رات ہٹ ہو گئی۔

 

رنگیلا نے ہدایت کاری کے شعبے میں بھی قدم رکھا اور پہلی فلم "دیا اور طوفان" ڈائریکٹ کی۔ اس کے بعد انہوں نے بطور فلمساز بھی قسمت آزائی کا فیصلہ کیا اور "رنگیلا پروڈکشنز" کے بینر تلے فلمسازی شروع کردی۔ رنگیلا نے دل اور دنیا، میری زندگی ہے نغمہ، اور رنگیلاجیسی کامیاب فلموں کے لئے بطور بہترین اسکرین پلے رائٹر، بہترین کامیڈین، بہترین مصنف اور بہترین ڈائریکٹر کی حیثیت سے نومرتبہ نگار ایوارڈ زحاصل کئے۔

 

رنگیلا گردوں، جگر اور پھیپھڑوں کے امراض کا شکار ہو کر اڑسٹھ سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔ انہوں نے فلم انڈسٹری پر وہ ان مٹ نقوش چھوڑے کہ ان کے ذکر کے بغیر پاکستانی فلمی تاریخ ہمیشہ ادھوری رہے گی۔

install suchtv android app on google app store