امریکی باکس آفس پر اسی ہفتے ریلیز ہونے والی فلم "اسٹار ٹریک ان ٹو ڈارکنیس"نے "آئرن مین تھری" کو پیچھے چھوڑ دیا، پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔
اسٹار ٹریک سیریز کی اس نئی فلم نے تین دنوں میں سات کروڑ چھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔ فلم میں کیپٹن کرک کو اپنی ٹیم کے ساتھ ایک نئی اور خطرناک دنیا میں جانا پڑتا ہے۔ گزشتہ دو ہفتے پہلے نمبر پر رہنے والی فلم "آئرن مین تھری" نے اس ہفتے ساڑھے تین کروڑ ڈالر کمائے۔ فلم اب تک چونتیس کروڑ ڈالر کما چکی ہے۔ اس ہفتے تیسرے نمبر پر آمنے والی فلم ہے "دی گریٹ گیٹسبی"جس نے دو کروڑ چونتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا۔