جدید پینٹنگز کی نیلامی نے تمام ریکارڈ توڑ دیے

ژاں میشل باسکیا کی یہ پینٹنگ چار کروڑ 88 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی ژاں میشل باسکیا کی یہ پینٹنگ چار کروڑ 88 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی

نیویارک کی مشہور آرٹ گیلری کرسٹی میں مصوری کے معاصر اور جدید فن پاروں کی ساڑھے 49 کروڑ ڈالر میں نیلامی ہوئی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

اس نیلامی میں جیکسن پولاک، روئے لِیکنسٹائن اور ژاں میشل باسکیا جیسے اہم مصوروں کی تصاویر شامل تھیں۔

 

تصاویر کی اس فروخت نے 16 نئے عالمی ریکارڈ قائم کیے۔ نو تصاویر ایک کروڑ ڈالر سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوئیں، جبکہ 25 نے 50 لاکھ ڈالر سے زیادہ بٹورے۔ کرسٹی کا کہنا ہے کہ یہ ریکارڈ ’آرٹ کی منڈی میں ایک نئے عہد کی غمازی کرتا ہے‘۔

 

سب سے مہنگی تصویر پولاک کی ’نمبر 19‘ تھی، جو پانچ کروڑ 84 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوئی۔ یہ قیمت پہلے سے لگائے گئے اندازوں سے دگنی ہے۔

install suchtv android app on google app store