لوڈشیڈنگ میں اضافہ, عوام کا ٹھنڈے مشروبات کے استعمال پر زور

ٹھنڈے مشروبات ٹھنڈے مشروبات

میانوالی میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کو عذاب سے دوچار کررکھا ہے،

ایسے میں میانوالی کے باسی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال زور و شور سے کر رہے ہیں،سورج گرم ہوا تو بجلی بھی چلتی بنی پنکھے کی ہوا تو دور کی بات میانوالیوں کے پاس اب نہ تو ٹھنڈا پانی ہے اور نہ گرم ۔ایسے میں لوگوں نے ڈیرے ڈالے ہیں نہرکے کنارے جہاں خود بھی ٹھنڈے ہو رہے ہیں اور اپنے مویشیوں کو بھی نہلا رہے ہیں ۔جسم کی گرمی تو نہر میں نہانے سے ہوتی ہے ختم تو دل کی ٹھنڈک کے لیے بھی ہے یہاں گھوٹے کا خصوصی انتظام ۔۔جو جہاں سے بھی چل کے آئے اس کی ایک بریک اس بسمہ اللہ گھوٹے پوائنٹ پر بھی ہوتی ہے جہاں انہیں خالص خشخاش بادام گلاب اور دیگر چیزوں سے ملا کر بننے والا ملتا ہے ٹھنڈاٹھار گھوٹا میانوالیوں کی پیاس کہیں اور تو بجھتی نہیں سوائے اس ٹھنڈے ٹھاراور مزیدار گھوٹے کے۔۔۔خشخاش بادام الائچی گلاب چینی سے ملا کر بنائے جانے والا یہ گھوٹا میانوالیوں کی نہ صرف گرمی ختم کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ دل و دماغ کو سکون بھی پہنچاتا ہے

 

install suchtv android app on google app store