عالمی شہرت یافتہ برطانوی موسیقار جان لینن اور جارج ہیرسن کاگٹار نیلامی میں 4 لاکھ 8 ہزار ڈالر میں فروخت ہوا ہے۔
دونوں موسیقاروں کا تعلق برطانیہ کے مشہور راک بینڈ ’بیٹلز‘ سے تھا۔
نیلام ہونے والا گٹار 1966میں ووکس کمپنی نے بنایا تھا۔ گٹار کی نیلامی کے لیے 2 لاکھ سے 3 لاکھ ڈالر کی رقم کا تخمینہ لگایا گیا تھا لیکن گیٹار اندازہ لگائی گئی رقم سے زیادہ میں فروخت ہوا۔ جیسے نیلامی میں نیو یارک کے ایک شخص نے خریدا ہے۔
1967 میں جارج ہیریسن نے اپنے ’میجکیل میسٹری ٹور‘ کے دوران اس گیٹار کو بجایا تھا جبکہ لینن نے اپنے گانے ’ہیلو گڈبائے‘ کی ویڈیو میں یہی گٹار استعمال کیا تھا۔